وار ڈن ٹریفک کنٹرول کے بجائے تجاوزات ختم کرانے لگے
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہرمیں ٹریفک انچارج اورانکے اہلکاروں نے ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے تجاوزات ختم کروانا شروع کردیں
سڑکوں پرٹریفک جام رہنامعمول بن گیا ڈسکہ شہرکی اہم شاہراوں اور سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک انچارج نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے تجاوزات ختم کروانا شرو ع کردی ہیں اور تھانہ سٹی ڈسکہ میں غریب ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کیخلاف مقدما ت بھی درج کروا رہے ہیں ان کے ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے تجاوزات کے خاتمہ کی طرف دھیان کرنے کی وجہ سے ڈسکہ شہر اوراس کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے اس بدترین ٹریفک جام میں اکثراوقات ایمبولیس وغیرہ بھی پھنس جاتی ہے جو بروقت مریضوں کوہسپتال بھی نہیں پہنچاسکتی ہے شہریوں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرناہے تجاوزات ختم کرنا میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں کا کام ہے۔ ٹریفک پولیس والوں کا تجاوزات ختم کروانے سے کیا سروکار ہے ان کی جوڈیوٹی ہے وہ ایمانداری سے کریں ۔