ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا بی ایچ یو سمن پنڈی کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک  کا بی ایچ یو سمن پنڈی کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بی ایچ یو سمن پنڈی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

 ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ بی ایچ یو کی تزئین و آرائش کے بیشتر کام مکمل ہو چکے ہیں، جن میں فرش کی مرمت، ٹائل ورک، فالسیلنگ، پینٹ ورک، عمارت کی تعمیر، اندرونی برقی تنصیبات، سائن بورڈز کی تنصیب، بمپر ریل اور استقبالیہ کاؤنٹر کی فراہمی شامل ہیں۔  ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا اور ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر طبی عملے اور مقامی افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں