چو دھری پرویز الٰہی سے ہارون خالد اور احتشام وڑائچ کی ملاقات
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے لاہور میں جرمنی کے معروف بزنس مین ہارون خالد وڑائچ اور احتشام خالد وڑائچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہارون خالد وڑائچ نے چودھری پرویز الٰہی کے گجرات میں تاریخی ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر، یونیورسٹی کا قیام، ڈویژن گجرات کا قیام ان کے تاریخی کارنامے ہیں جو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے ۔ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔