کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ سلامت پورہ کا احمد اپنے سُسرال جارہا تھا کہ ریلوے روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو اُس سے موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
سلامت پورہ کے حماد سے بھی موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو 5ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ مریدکے کا احسن جاوید موٹر سائیکل پر سادھوکی سے واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر دو مسلح ڈاکو اُس سے تیرہ ہزارروپے ،طلائی انگوٹھی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔