گجرات :ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام سیمینار

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر عطاء باجوہ کی خصوصی ہدایت پراور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رضا حسنین اعوان کی زیر قیادت ایجوکیشن یونٹ گجرات نے ہیلمٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے بطور چیف گیسٹ،چیمبر اف کامرس کے صدر باو منیر پشاوری،سمال انڈسٹری کے ممبر اسلم ٹوپہ اور دیگر سول سوسائٹی کہ معزز شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے لوگوں کو ہیلمٹ سے ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے بارے میں لیکچر دیا۔