ڈسکہ :بھکاری مافیا سرگرم ،شہریوں کی زندگی اجیرن

 ڈسکہ :بھکاری مافیا سرگرم ،شہریوں کی زندگی اجیرن

ڈسکہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اور گردو نواح میں بھکاری مافیا سرگرم، شہریوں کا جینا حرام ،خواتین بھیک مافیا کا گینگ، پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتیں بھی کرنے لگا ،ڈسکہ شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں اور شاہراہوں پر دوسروں صوبوں اور پنجاب کے دیگرپسماندہ علاقوں سے آکر مرد خواتین اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ بھیک مانگ رہے ہیں۔

 بھیک مافیا کے ان کارندوں نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے دوسری طرف محکمہ سوشل ویلفیئر اور پولیس انتظامیہ کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آئی ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ مرد، خواتین بھیک مافیا کا گینگ پوش علاقوں میں جا کر گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں بھی کر رہے ہیں جبکہ بازاروں ہسپتالوں میں بھی بھیک مافیا کے گروہ موجود ہیں، پولیس یا دیگر اداروں کی طرف سے ان بھیک مافیا کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، شہریوں نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل یلفیئر اور پولیس کی ذمہ داری ہے کہ ان بھیک مافیا کو پکڑ کر ان کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں