آر پی او کی حافظ آباد میں کھلی کچہری،مسائل سنے

آر پی او کی حافظ آباد میں کھلی کچہری،مسائل سنے

حافظ آ باد ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ،کرائم رپورٹر)آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی ضلع حافظ آباد میں کھلی کچہری ،تھانہ صدر حافظ آباد،تھانہ سٹی حافظ آباداور رمضان بازارکا دورہ بھی کیا۔کھلی کچہری کے دوران آر پی او نے براہ راست عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر اور تمام ڈی ایس پیز بھی موجود تھے ۔ آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید برآں ریجنل پولیس آفیسر گوجرانولہ نے انجمن تاجران کے وفد سے میٹنگ کی۔تھانہ سٹی حافظ آباد اور تھانہ صدر حافظ آباد کا معائنہ بھی کیا۔جہاں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔بعدازاں رمضان بازار کا دورہ کیا جہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ حافظ آباد پولیس عوامی خدمت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر لمحہ متحرک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں