دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے  والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گلیانہ (نامہ نگار )دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ یونین کونسل ملکہ کو جانے والا رستہ تالاب میں تبدیل ہو گیا۔

جگہ جگہ پڑنے کھڈے بڑے گڑہوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس سے اندراج پیدائش و دیگر کاموں کے لیے لوگوں کو پیدل ہی اس پانی سے گزر کر دفتر جانا پڑتا ہے ۔یا پھر زمینوں کی طرف سے ہوتے ہوئے دیوار پھلانگ کر سائلین دفتر تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔سائلین نے فوری مطالبہ کیا ہے کہ دفتر یونین کونسل ملکہ کو جانے والا رستہ فی الفور تعمیر کیا جائے تاکہ ہماری پریشانی کا خاتمہ ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں