گلیانہ:بیکریوں پر مضر صحت اور مہنگی اشیا کی فروخت
گلیانہ (نامہ نگار )ملکہ اور گردونواح میں مبینہ طور پر بیکریوں پر ناقص اور مہنگی چیزوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔
بیکریوں کے کارخانوں میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں جہاں پر مکھیاں، چھپکلیاں اور دیگر کیڑے مکوڑے پھرتے رہتے ہیں۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ تمام بیکریوں کا دورہ کر کے باقاعدہ کارخانے بھی چیک کرے اور انکو چیزوں کے معیار کے بارے میں بھی پابند کیا جائے کہ کسی چیز کی ناقص پروڈکشن نہ کی جائے ۔