حافظ آباد :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

حافظ آباد :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں نامعلوم افرادنے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور لاش ظہور آرچرڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ،پولیس تاحال ملزموں کا سراغ نہ لگاسکی ۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم سکنہ محلہ جیلانی پورہ کا جواں سال بیٹامحمد اویس گزشتہ شام دوستوں کوملنے کا کہہ کر موٹر سائیکل پر گیا اور رات گھر نہ آیا۔جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیااور لاش ظہور آرچرڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں