سمبڑیال :معمولی رنجش پر درانتی کے کر کے دکاندار کو زخمی کردیا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )معمولی رنجش پر درانتی کے پے درپے وار کر کے دکاندار کو زخمی کردیا۔
تھانہ بیگووالہ کے موضع جھاڑیانوالہ میں صداقت کاظمی اپنی دکان پر سموسے بنا رہا تھا کہ شہباز درانتی پکڑے دکان میں داخل ہوگیا اورپے درپے وار کر کے دکاندار کو شدید زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔