جامکے چٹھہ :ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ۔
رورل ہیلتھ سنٹر جامکے چٹھہ میں سرکاری ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ، تحصیل علی پور چٹھہ سمیت سوہدرہ،دھونکل اور علاقہ بھر کے تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یو میں تعینات عملہ نے حصہ لیا۔مظاہرین نے کہا کہ ہسپتالوں کی آئوٹ سورسنگ کرکے ان ٹرینڈ ملازمین کے حوالے کئے جا رہے ہیں جس سے مریضوں کو نقصان ہوگا ، ہسپتالوں میں برسوں سے تعینات ملازمین کا معاشی قتل بھی کیا جارہا ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ حکومت کو غریب ملازمین پر ترس کھانا چاہیے ۔