تتلے عالی:گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا
تتلے عالی(نامہ نگار )بھاکرانوالی میں گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔کوٹ بلال کا دلاور اپنے بھائی سجاد کے ہمراہ دوائی لے کر گھر جا رہے تھے کہ۔۔۔
راستے میں تھڑا مار ے ملزمان عدیل،نبیل، طلحہ، انیس،حمزہ وغیرہ نے دونوں بھائیوں کو روک لیا ڈنڈوں سے تشددکیا اور فائرنگ کر دی،دلاور جان بچانے کیلئے مسجد میں چھپ گیا،ملزمان سجاد کے سر منہ پر چاد ڈال کر گولی مار دی ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ،زخمی کو طبی امداد کیلئے نوشہرہ ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔