حضرت علیٰ کی زندگی کا ہر پہلو مشعل راہ:پیر اجمل قادری

راہوالی( نمائندہ دنیا )سیدنا علی المرتضیٰ کی زندگی کا ہر پہلو ہر گوشہ روشن اور ہر دور کے انسان کے لیے مشعل راہ ہے آپکو کئی امتیازی خصوصیات حاصل ہیں آپ کو خود نبی کریم ؐ نے دنیا و آخرت میں بھائی قرار دیاسیدنا علی المرتضیٰ کی ذات امت مسلمہ کے لیے عملی طور پر ایک نمونہ ہے۔۔۔
جس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے سیدنا حضرت علی ؓکی ذات منبع ولایت ہے انکی زندگی اور کارنامے امت کے لیے مشعل راہ ہیں آپ جرائت بہادری کی علامت تھے حضرت علی ؓ سے محبت ہی دراصل ایمان ہے حضرت علی ؓ سے محبت کرنے والے سے اﷲ پیار اور بغض رکھنے والے سے عداوت رکھتا ہیان خیالات کا اظہار علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے خطاب میں کیااور کہاکہ حضرت علی ؓ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور پہلی نماز نبی پاک ؐ کے ساتھ پڑھنے کا شرف حاصل کیا، نبی پاک ؐ مردوں میں سب سے زیادہ حضرت علی ؓ اور عورتوں میں حضرت فاطمۃ الزاہرہ سے پیار کرتے ، انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓنے پیدائش کے بعد سب سے پہلے نبی کریم ؐکی زیارت کی انہوں نے کہا کہ حضرت علی کو دیکھنا اور ذکر علیؓ عبادت ہے جس سے طبیعت میں ٹھنڈک محوس ہوتی ہے جبکہ صحابہ اکرام بھی حضرت علی کو محبت سے ٹکٹکی لگا کردیکھتے تھے انہوں نے کہا کہ بغض علیؓ رکھنے والا منافق جبکہ محبت کرنے والا مومن ہے ۔