حافظ آباد کمپلیکس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

حافظ آباد (نامہ نگار )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی جانب سے موسم بہار کی ـ پلانٹ فار پاکستان ــشجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔۔۔
جنگلات کے عالمی دن کی منا سبت سے ضلع بھر میں ایک روز کے دوران تقریبا 60ہزار پودے لگائے گئے ۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد سرور وڑائچ ، اسسٹنٹ فاریسٹ محمد قمر کمبوہ سمیت دیگر بھی موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر حافظ آباد میں بھی شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔پلانٹ فار پاکستان شجر کاری مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں ، سکولوں ، کالجوں ، ہسپتالوں اور دیگر اداروں کو پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔انکاکہنا تھا کہ ملک سے آلودگی کے خاتمہ ، ماحول کو سر سبزو شاداب بنانا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور خوشگوار ماحول کے لیے ہر شہری کو اپنے حصے کے پود ے ضرورلگانے چاہیے ،کیونکہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری ضروری ہے ۔