درخت آلودگی پر قابو پانے کا بڑا وسیلہ:محمد ذوالقرنین

 درخت آلودگی پر قابو پانے کا بڑا وسیلہ:محمد ذوالقرنین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقر نین لنگڑیال نے موسم بہار 2025ء کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا، محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن سیالکوٹ کے سبزہ زار میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، پرنسپل ارم شیرازی اور طالبات کے ہمراہ پودے لگائے۔۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ درخت شدید موسمی تغیرات اور آلودگی پر قابو پانے کا سب سے بڑا وسیلہ ہیں، معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے کہ \\\'\\\'ہر بشر ایک شجر \\\" لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں درخت لگانے کی خصوصی تاکید کی گئی ہے ۔ درخت لگانا ہمارا قومی ، مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ناصرف شجرکاری کو فروغ دینا ہے بلکہ ہمیں ان کی حفاظت بھی کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت جہاں ہوا کو سانس لینے کے قابل بنانے ہیں وہی پر وہ چرند پرند کا مسکن بھی ہیں جو ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی اہم جزو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پرندے صرف ان درختوں پر گھونسلہ بناتے ہیں جس سے وہ مانوس ہوتے ہیں لہذا کوشش کی جائے مقامی پودے شیشم، نیم ، دریک، بیری، کیکر اور پیپل کے درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان درختوں پر ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ بروقت بارشوں ہونگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں