ڈسکہ :مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے 3طالبعلموں کو اغواکرلیا

ہیڈ بمبانوالہ ،موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں نامعلوم افراد نے 3طالبعلموں کو اغواکرلیا۔
موضع کنڈن سیان کے پرویز مسیح کے دوسری جماعت کے طالبعلم بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ، بمبانوالہ کے سفیان کے بیٹے کوبھی نامعلوم افرادنے اغوا کرلیا۔ موضع ستراہ کے بابر کے بیٹے کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔