ڈسکہ:صفائی ستھرائی میں لا پروائی پر عملہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ڈسکہ میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کے کیمپ آفس میں پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیربلدیات سید داؤد شاہ بخاری اور پاکستان مسلم لیگ کے سٹی صد ر افضل منشا کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈسکہ کی تمام وارڈز کے سپروائزر کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
انچارج سپروائزر چاند نے صفائی اور سپروائزرز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر سید داؤد شاہ بخاری اور محمدافضل منشا نے ڈسکہ شہر کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا سید داؤد شاہ بخاری اور محمد افضل منشاء کا روزانہ کی بنیاد پر مختلف وارڈز کا سرپرائز وزٹ کرنے کا فیصلہ انچارج سپروائزرز کو روزانہ کی بنیاد پر تمام وارڈز کا وزٹ کرنے اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی غیر حاضر عملہ اور کام میں مسلسل لاپروا ئی پر سپروائزر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ایک مہینے بعد سپروائزر کو وارڈز میں روٹیٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، سپروائزر کی جانب سے ڈسکہ شہر میں چھٹی کے بعد روڈز پر طلبہ کی جانب سے پرچیاں پھینکنے کے ذکر پر سید داؤد شاہ اور افضل منشا نے تمام سکول کے پرنسپل اور اساتذہ سے میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،سید داؤد شاہ بخاری اور افضل منشاء نے کہاکہ ڈسکہ شہر وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا حلقہ ہے ،صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔