احمد نگر چٹھہ:سی پی او کی کھلی کچہری ،من پسند افراد پیش
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )سی پی او گوجرانوالہ کی کھلی کچہری، میڈیا کو کوریج پر پابندی ،من پسند سائلین کھلی کچہری میں پیش، شہریوں نے بلا تفریق سائلین کی داد رسی کا مطالبہ کر دیا ۔
سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے پولیس سٹیشن احمد نگر میں کھلی کچہری لگائی جس پر تھانہ کے عملہ نے من پسند افراد کو پولیس سٹیشن کے اندر بلوا کر پیش کیا جبکہ متعدد شہری ہاتھوں میں درخواستیں لے کرتھانے کے باہر کھڑے رہے جنکو سی پی او تک رسائی نہ دی گئی۔ ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ اور سکیورٹی آفیسر رانا زکریا کی طرف سے صحافیوں کو تھانے کے اندر جانے سے روک دیاگیا تاکہ حقائق سامنے نہ آسکیں ۔پولیس موقف کے مطابق ہمارا اپنا میڈیا سیل ہے جو اسکی کوریج کرے گا مقامی افراد اور سائلین کے مطابق کھلی کچہری میں من پسند اشخاص کی سنوائی کھلی کچہری کا مقصد صرف کا غذی کاروائی تک محدود ہونا ہے ۔ شہریوں نے مساجد کے اندر کھلی کچہریاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔