تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی یوم انہدام جنت البقیع پر ریلی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔سید ضیغم عباس ترمذی ،احسان اﷲ دیال نے کہا کہ مسمار شدہ مزارات کو فی الفور دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔۔
، اسلامی ممالک اس میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ احتجاجی ریلی سے اگوکی موڑ پر رابط سیکرٹری (TNFJ)پنجاب مولانا سید ضیغم عباس ترمذی اور ضلعی صدر (TNFJ) سیالکوٹ احسان اﷲ دیال نے کہا کہ 8 شوال 1926 کو آل سعود کی حکومت نے جنت البقیع میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کیا ۔انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک عزیز پاکستان اس وقت پھر دہشت گردی کا شکار ہے تمام مذاہب و مسالک کے لوگ اور علماء اس کے خاتمہ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان محفوظ ہے ، عوامی طاقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو شکست فاش ہوگی۔علامہ سید بختیار الحسن سبزواری ،حافظ اصغر علی چیمہ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ،علامہ سید یاور عباس رضوی ،علامہ سید کلیم نقوی ،علامہ سید اعجاز حسین نقوی ،علامہ سید نجم عباس غضنفر ،علامہ علی حسن مہدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔