وزیرآباد بار وفد کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات
وزیرآباد(نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کیساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے وفد نے صدر بار امتیاز احمد اور جنرل سیکر ٹری مستعصم مالک کی قیادت میں ملاقات کی۔
وفد میں ارشاد اللہ چیمہ،نائب صدر ملک لقمان، جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ کوثر،جنرل سیکرٹری بار مستعصم طور ایڈووکیٹ شیخ بلال ایڈووکیٹ نوید اسلم چیمہ ایڈووکیٹ مبشر چیمہ ایڈووکیٹ ملک لقمان ایڈووکیٹ شیراز میر ایڈووکیٹ زاہد فاروق چیمہ اسد امتیاز خاں راشد ارشد ایڈووکیٹ خرم گھمن احمد چٹھہ میاں اکرم آرائیں ایڈووکیٹ وقاص قادر ایڈووکیٹ،تصدق چٹھہ ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔وفد نے بار کی مسجد کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز دینے اور وزیرآباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیرآباد بار کے جلد وزٹ اور ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تعیناتی کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے‘نوجوان وکلا ہمارا مستقبل ہیں، پورے پنجاب میں جوڈیشل کمپلیکس کو بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔