والدین کا سرکاری سکولز پر اعتماد بحال ہو رہا:عمران خالد
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔
سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تدریسی وسائل سے والدین کا سرکاری تعلیمی ا داروں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔ ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی کو بھی ہائی سکول کا درجہ دیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بہاری کالونی میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ای او یلیمنٹڑی سید سبطین مظہر اور سکول کے ہید ماسٹر ضیاء مصطفی سلہریا بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے پنجاب حکومت وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے یہی وجہ سے کہ ہر سال طلبا و طالبات کی بڑی تعداد سرکاری تعلیمی ادارں کا رخ کر رہی ہے ۔تقریب کے دوران مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور نمایاں کارکردگی پر اساتذہ کرام کو بھی شیلڈزپیش کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ سکول کے اساتذہ کی شب و روز محنت کی وجہ سے نہ صرف سکول کے نتائج بہتر ہوئے ہیں بلکہ سکول میں ڈسپلن اور بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔