حکو مت کسانوں کو زندہ درگور کر رہی :اسلم گھمن
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پی ٹی آ ئی کے ایم این اے بریگیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ حکومت کسان سے گندم نہ خرید کر اسے زندہ درگور کررہی ہے۔
کسان گندم اُگا کر پریشان ہے زراعت اورکسان پاکستان کا فخر اورملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر آج دونوں مریم سرکار کے دور میں نیچے ہی نیچے جارہے ہیں یہ موجودہ نام نہاد حکومت اپنی پالیسیوں ،ناقص اقدامات سے عوام اورکسان کا خو چوس رہی ہے جبکہ ان کوبرباد اوربدحال بھی کررہی ہے کسان نے گندم اُگاکر کونسا جرم کیا ہے پاکستان میں ہمیشہ سے گندم ، دھان ،کپاس ، گنا کی قیمتیں حکومت دیتی ہے مگر آج کسان زمیندار ،کاشتکار گندم اُگا کر پھنس گیا ہے میں کسان کا بیٹا ہوں کسان کے ساتھ کھڑا ہوں عوام سے ہوں عوام کی آواز بننا میر ا فرض ہے مریم سرکار کے پنجاب میں کسان گندم کاشت کر کے اجڑ گیا کسان قرضوں میں ڈوب گیا کسان سراسر گھاٹے میں جارہا ہے ، اگر کسان کی گندم اونے پونے دامو ں بکے گی تو کسان مرجائے گا کسان کا نقصان عوام کا نقصان ہے اورعوام کا نقصان سوفی صد پاکستان کا نقصان ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز اورمریم سرکار میں پاکستان گھاٹے میں عوام خوشحالی سے دور کسان رورہے ۔،ڈاکٹر سڑکوں پر ماسٹر چوکوں چوراہوں پر احتجا ج کررہے ہیں مہنگائی ہر گھر کا سکون تباہ کررہی ہے ۔