ڈسکہ:وار داتوں میں شہری رقم‘موٹر سائیکلوں سے محروم
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )چھ وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز ، موٹر سائیکلوں ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔
بمبانوالہ کے محمدشاہد کا بھانجا ابوبکر اور زین موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ بھاڈیوالہ کے قریب تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر62ہزارروپے ،2موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے ۔ بمبانوالہ کا حیدر علی فیملی کے ہمراہ کیری ڈبہ پر جارہاتھاکہ گوئیندکے کے قریب تین نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر 50ہزارروپے اور ایک تولہ زیور چھین کر لے گئے ۔ لوہارانوالی پلی کے قریب حافظ عثمان ودیگر سے دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 64ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔ دھرم کوٹ کے محمد یوسف سے دونامعلوم افراد 10ہزار روپے ،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، محلہ طارق آباد سے محمدصدیق کی ڈیر ے کے باہر سے موٹر سائیکل ،ڈسکہ کلاں کے حسن عباس کا گھر کے باہرسے رکشہ چوری ہو گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔