ڈسکہ:نا معلوم لڑکوں نے گندم کی فصل کو آ گ لگا دی
موترہ ،ڈسکہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )نا معلوم بچوں نے کسان کی ڈیڑھ ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم کو آگ لگا دی ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کے نیامت علی وڑائچ نے ڈیڑھ ایکڑ رقبہ پر فصل گندم کاشت کررکھی تھی ،موٹر سائیکل پر 4 نا معلوم لڑکے آئے اور فصل کو آگ لگا کر فرار ہو گئے ، دیکھتے ہی دیکھتے فصل جل کر راکھ ہو گئی۔ تھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔