حافظ آباد:پو لیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں متحرک

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )انسداد پولیو مہم کے پہلے روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ اور ۔۔
ڈسٹرکٹ انچارج آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر رائے شہر وز احمد نے موٹر وے انٹر چینج ، جھگیوں ،بس اڈوں ، مارکیٹوں سمیت مختلف مقامات کے دورے کر تے ہوئے وہاں پولیو ٹیموں کی مانیٹر نگ اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرز نے جناح چوک ، کسوکی بائی پاس، مختلف دیہی علاقوں ، دیہی ہسپتالوں میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔