رتہ جھال چھچھر والی نہر میں جانوروں کو نہلانے کا سلسلہ جاری
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)رتہ جھال چھچھر والی نہر میں غیر قانونی طور پر جانوروں کے نہلا نے کا سلسلہ جاری ہے۔۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے واضح احکامات کو بھینسیں چرانے والوں اور عید قرباں کے جانور پالنے والوں نے ہوا میں اڑا دیا ہے جس کی وجہ پانی زہر آلود ہو رہاہے جس سے شہری اور جانور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ہر جگہ واٹر پلانٹ میسر ہیں جبکہ ہم نہر کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ،شہریوں اور علاقعہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ہمیں صاف پانی میسر ہو سکے ۔