سنی تحریک کی غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی،الیاس کالونی سے۔۔
کھیالی بائی پاس تک احتجاجی ریلی کی قیادت سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک یعقوب قادری نے کی، یعقوب قادری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں سے متعلق بیان کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،شرکاریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ آزادی سے انحراف مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر قدغن ہو گی،حکومت پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی صرف مذمت سے آگے بڑھے ،حماس کے بہادر جنگجوؤں کے ساتھ اخلاقی، سماجی،سیاسی دینی طور پر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سٹی رہنما زبیر کمبو ہ،صاحبزادہ مولانا محمد عباس طاہر رضوی،مولانا حافظ جمیل مہر،چودھری محمد فیاض نمک والے ، مختار احمد، بابر مہر،محمد اصغر صابری،مولانا محمد سحر فاطمی ،محمد اصغر کریمی، محمد اکرم رضوی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اپنے نہتے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان کے عوام اپنے نہتے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی ازادی خود مختاری سے کسی صورت الگ نہیں ہو سکتے ،پاکستانی حکومت نے اسرائیل کے خلاف پیش کردہ قرارداد میں مطلوبہ اہداف نکال کر قومی اور دینی جرم کا ارتکاب کیا ہے ، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری بھائیوں کی آزادی اور مظالم ختم ہونے تک پاکستان سنی تحریک آواز احتجاج بلند رکھے گی۔