چودھری پرویزالٰہی سے شجاعت نواز اجنالہ کی ملاقات

گجرات،ٹانڈہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان تحریک ا نصاف کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے۔۔
گزشتہ روزلاہورانکی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی رہنماوسابق ایم پی اے شجاعت نوازاجنالہ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا، اس موقع پرملک اسد اعوان، علی اصغرچوہان، ملک ارشد کھوکھر،ظفراقبال ودیگربھی موجود تھے ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جلد ظلم کے نظام کاخاتمہ ہوگا اورتحریک انصاف کاحقیقی عوامی دورآئے گا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل اورکٹھن حالات میں ساتھ نبھانے والے ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں اورانکی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کیاجائے گا ،پہلے بھی گجرات میں تمام ترقیاتی کام ہم نے کرائے ،حلقہ این اے 63سمیت گجرات کومسائل فری بنائیں گے ۔اس موقع پر شجاعت نوازاجنالہ نے پرویزالٰہی کی سیاسی جدوجہد اورجذبہ کوسراہتے ہوئے انہیں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔