بڑے ہسپتالوں کے او پی ڈی ایک ہفتہ سے بند،مریض خوار

بڑے ہسپتالوں کے او پی ڈی ایک ہفتہ سے بند،مریض خوار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے 3بڑے ہسپتالوں کے او پی ڈی ایک ہفتہ سے بند ،ہزاروں مریض طبی سہولیات سے محروم اور مہنگے داموں پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس سے علاج کرانے پر مجبور ہوگئے۔۔۔

رورل ہیلتھ اوربنیادی مراکز صحت کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی ،گزشتہ ہفتے سے جاری ہڑتال سے گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال ،گوندلانوالہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کی اوپی ڈی بند کردی گئی اور ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کرنا چھوڑدیا ،روزانہ ہزاروں مریض مردوخواتین،بزرگ اور بچے مختلف بیماریوں کے طبی معائنہ اور علاج کیلئے ہسپتال جانے لگے اور خوار ہوکر مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے ہسپتال کے چکر کاٹ ر ہے لیکن ہڑتال کے باعث ڈاکٹر علاج نہیں کرتے اور یہی ڈاکٹر شام کو پرائیویٹ کلینکس پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں جہاں مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ جات24گھنٹے مریضوں کا علاج کرنے کیلئے کھلے ہیں سیریس مریضوں کا علاج جاری ہے تاہم ہڑتال ختم ہوتے ہی او پی ڈی بھی کھول د ئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں