روٹی 10اور نان 15 روپے میں فروخت کا حکم ، آ ٹا بھی سستا
قلعہ دیدار سنگھ،تتلے عالی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ نے روٹی 10 اور نان 15 روپے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔
گزشتہ روز شہریوں کے مطالبے پر مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے پر روزنامہ دنیا میں خبر شائع کی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں گندم کے بعد آٹا کی قیمت میں کمی تتلے عالی میں70روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔