دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس میں فن فیئراینڈکلچرل تقریب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس میں سالانہ فن فیئراینڈکلچرل تقریب کا انعقاد، تقریب میں بچوں کیلئے جمپنگ کاسلز، سلائیڈز،پتلی تماشا، میجک شو، کامیڈی شو، مختلف جھولے ،ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص،لائیو موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر فج براؤنیز، مکس سمر ڈرنکس، مینٹ مارگاریٹا، گول گپے ، چکن پاستا، دہی بھلے ، فروٹ چاٹ، بریانی، پیزا، زنگر برگر، شوارما، آئس کریم جیسے مختلف سٹال بھی لگائے گئے ،تھرل رائیڈز سے لے کر دلکش پرفارمنسز، مزیدار کھانے کے سٹالز اور پرجوش موسیقی نے شرکا کے دل جیت لئے ، تقریب میں شریک طلبا، والدین کی کثیرتعداد نے شاندار تقریب کے انعقاد پر دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا کو اپنے کلچر اور ورثہ سے جوڑے رکھنے کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے ،اس موقع پر چیئرمین ادارہ ابتسام الاسد خان، پرنسپل میڈم ضیغم ابتسام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ تفریحی کے مواقے فراہم کرنا بھی ضروری ہیں، پاکستان کے تمام علاقائی کلچر بہت خوبصورت ہیں ان کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرتے رہیں گے ۔