کمشنر گوجرانوالہ کا بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا دورہ

کمشنر گوجرانوالہ کا بزنس  فسلیٹیشن سنٹر کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا اوربزنس کمیونٹی کو ایک چھت تلے محکموں سے متعلقہ درکار این او سیز کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں سنٹر میں ہی عید ملن پارٹی کی تقریب میں شرکت کی ۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ ،منیجربی ایف سی قرۃ العین اور اہلکار بھی شریک تھے ۔کمشنر نے کہا کہ درخواستوں پر برق رفتار اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کے افراد کو بہتر خدمات کی بدولت سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو بزنس سنٹر کے بارے میں بھرپور آگاہی دیں تاکہ انکا رجحان مزید بڑھے اور وہ این او سیز کے لئے بزنس سہولت سنڑ کا رخ کریں۔انہوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے سنٹر میں دستیاب سہولیات بھی چیک کیں اور منیجر بی ایف سی قرۃ العین کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو تیز رفتار محکمانہ سروسز کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اتھا نہ رکھی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں