ملک و قوم مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے :جماعت اسلامی
گجرات(سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران گجرات کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ الحمد ﷲ گجرات کی تاجربرادری۔۔۔
گجرات چیمبرآف کامرس،گجرا ت سمال بزنس اینڈ ٹریڈرز نے مرکزی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے 26اپریل کومکمل شٹرڈاؤن اعلان کی حمایت کرکے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کاپیغام دیاہے ،انشاﷲ پاکستان بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال مثالی ہوگی، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مسلم لیگ نون،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا چاہتی ہیں۔قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کافی ہے ۔ اس طرح کے حالات جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا خطر ہ ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تمام بڑی سیاسی جماعتیں اسی راستے کی جانب گامزن ہیں۔ سیاست میں جمہوری اقدار کو پس پشت ڈالنے سے اصول پسندی کی سیاست دم توڑ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت مسلسل بحرانوں کی زد میں ہیں۔ 25 کروڑ عوام کو موجودہ حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔ابھی پاکستان میں ایک بار پھر سے دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے ۔