کمپری ہینسیو ہائی سکول میں ’’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘‘کے موضوع پر آرٹ مقابلہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائی سکول گوجرانوالہ میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے موضوع پر۔۔۔
ضلعی سطح کا رنگا رنگ آرٹ مقابلہ منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر (IPWM) اور سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے بطور مہمان خصوصی و جج شرکت کی۔ مقابلے میں ضلع بھر سے تحصیل سطح پر کامیاب ہونے والے باصلاحیت طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ججز کی کمیٹی نے معیاری جانچ کے بعد نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا اور انکی تخلیقات کو سراہا۔