پی پی 52 سیالکوٹ ،ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ جاری ،پیپلز پارٹی کی طرف سے جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ سمیت 5امیدواروں نے کاغذات جمع کر ائے۔
راحیل کامران چیمہ،احسن گھمن، کاشف گجر اور رانا فاروق اشرف نے ریٹرننگ آفیسر محمد اقبال کے پاس کاغذات جمع کرائے ۔قافلے میں آصف بشیر بھاگٹ،عنایت علی شاہ ،اعجاز سمہ،عائشہ نواز چودھری،شیخ طاہر دانش، میاں زوہیب، سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جیالے جئے بھٹو اورزندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگاتے رہے ۔