گکھڑ سٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ڈوثرن کا سپورٹس گالا

گکھڑ سٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ڈوثرن کا سپورٹس گالا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے گکھڑ سٹیڈیم میں انٹر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ڈوثرن کے سپورٹس گالا کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز نے بھر پور حصہ لیا۔

سپورٹس گالا میں کرکٹ ،اتھلیٹکس ،بیڈ منٹن اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے ، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی تھے جبکہ ڈوثرنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان ،تحصیل سپورٹس آفیسر علی حیدر ،ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر مختار ،ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ افضل شاہد ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی عطیہ ارشد ملک ،ڈی ای او ایلیمنٹری سبطین مظہر شاہ ،ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل آسیہ اکبر اور ٹیچرز نے سپورٹس گالا میں بھرپور حصہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہے ۔ کھیلوں کے انعقاد سے آئوٹ ڈور ایکٹیوٹیز نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور کھیل میں ڈسپلن قائم رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں