راہوالی :پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ، اوورسیز پاکستانی پر تشدد
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )اوورسیز پاکستانی کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش، پسٹلوں سے مسلح 6افراد کا شہری پر تشدد۔ اہل محلہ کے آنے پر ملزم فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔
تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ منڈیالہ وڑائچ کا حمزہ سہیل ملائیشیا میں بسلسلہ روزگار گیا ہوا تھا ،اس نے 15مرلہ پلاٹ خرید رکھا ہے ،گزشتہ روز پلاٹ پر تعمیر کرنے کے لیے اینٹیں اور مٹی منگوائی تو فلک شیر، اویس، ارباب دیگر 3ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا شور سن کر اہل محلہ پہنچے تو ملزم فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔