جی بی سی اور افریقن ٹریڈ فیڈریشن میں ایم اویو سائن

جی بی سی اور افریقن ٹریڈ فیڈریشن میں ایم اویو سائن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔۔

اس موقع پر پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے وفد نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا، وفد کی قیادت چیئرمین محمد رفیق میمن نے کی،PSATF پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر کام کرنیوالی سب سے بڑی تنظیم ہے جو افریقہ کے 16ممالک میں موجود ہے جن میں سائوتھ افریقہ، نمیبیا، تنزانیہ، انگولا، بوٹسوانا، کوموروس، کانگو، ایسواتینی، لیسوتھو، مڈگاسکر، ملاوی‘ماریشس‘موزمبیق ‘سیشلز‘ زیمبیا  اور زمبابو ے شامل ہیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفیق میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان آنے کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی انجینئرنگ ایکسپو HEMS 2025 کا حصہ بننا تھا، ہمیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ افریقہ کے 35ممالک سے تجارتی وفود نے نمائش میں شرکت کی اور مقامی کاروباری برادری سے روابط استوار کیے ، ایکسپو کے دوران ہمیں گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے توسط سے میڈ ان گوجرانوالہ انکلو ژرکو دیکھنے کا موقع ملا جو ہمارے لیے خوش آئند تھا، انہوں نے گوجرانوالہ کی صنعتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایکسپو پر پیش کی گئی مصنوعات کا معیار متاثر کن تھا اور ان میں سے اکثر مصنوعات جنوبی افریقن ممالک کی منڈیوں کیلئے بہت موزوں ہیں۔ چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے تجارتی روابط بڑھانے کیلئے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں