گھمن خاندان علاقہ کی فلاح کیلئے کام کر رہا :بابر علاؤالدین

وزیرآباد(نامہ نگار)نواحی علاقہ موضع رانا میں چودھری اکبر گھمن(مرحوم)فارم ہائوس پر مسلم لیگ ن کا جلسہ۔۔
، وزیراعلیٰ کے مشیر بریگیڈ یئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کی شرکت، گھمن فیملی کو گائو ں کی سڑک بنانے سمیت دیگر فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیرآباد میں سوہدرہ کے نواحی گاوں \\\"پنڈ رانا\\\" میں گھمن خاندان کے سپوتوں اعظم اکبر ، مبارک اکبر ،امیدوار برائے چیئرمین فیاض اکبر گھمن، چودھری مبشر ریاست کی جانب سے علاقہ میں ذاتی رقم سے سڑک کی تعمیر سمیت درجنوں فلاحی منصوبہ جات کو مکمل کیا گیا جس کے افتتاح کیلئے تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر حسام وقار چیمہ،کرنل وقار انور ،شیخ امتیاز اظہر باگڑی ،میاں عمران یعقوب، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ارسلان بلوچ بھی موجود تھے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بابر علائو الدین نے کہا کہ خوشی ہے کہ مسلم لیگ ن سے وابستگی رکھنے والے گھمن خاندان کے سپوت فیاض اکبر گھمن اور بھائیوں نے علاقہ پنڈ رانا میں اپنی گرہ سے عام لوگوں کیلئے نہ صرف سڑک بنوائی بلکہ صحت عامہ سمیت دیگر عوامی مفاد کے کام کررہے ہیں۔ حسام وقار چیمہ نے کہا کہ وہ ہفتہ یا پندرہ دنوں میں اس علاقہ میں باقاعدہ بیٹھا کریں گے اور عوامی مسائل سنیں گے ۔ امتیاز اظہر باگڑی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر فیاض گھمن کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں باقاعدہ چیئرمین کے امیدوار کا اعلان بھی کیا گیا۔