پاکستان ایٹمی ریاست ،انڈیاغلط فہمی میں نہ رہے :ڈاکٹرحمیرا

گوجرانولہ( نیوز رپورٹر )جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین پاکستان جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ریاست ہے۔۔
، ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، غزہ میں اسرائیلی جارحیت نے تمام حدود کو عبور کر لیا ،مسلم ممالک مذمتی بیانات سے آگے بڑھیں ،اسرائیل اور امریکہ کیخلاف کھل کر سامنے آئیں،اسرائیلی فوج، امریکہ و بھارتی اسلحہ استعمال کر رہی ہے ،بھارت، امریکہ اور اسرائیل کا شیطان ٹرائی اینگل عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے ،امریکہ نے عراق اور افغانستان میں لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنایا، اسرائیل غزہ جبکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ ویمن کے زیر اہتمام \\\'\\\'یوتھ گالا\\\'\\\' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق ایم پی اے ثمینہ سعید،ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب نازیہ توحید ،نائب ناظمہ صوبہ وسطی پنجاب رابعہ خالد اور ناظمہ ضلع گوجرانوالہ نازیہ عبد الستار نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت زیور تعلیم ہے ،وقت ضائع نہ کریں سچائی کا ساتھ دیں اللہ کی حکمرانی قائم کریں ،عورت پورے معاشرے کو بدل سکتی ہے ، ہمیں متحد ار یکسو ہونے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کردار کی خوبصورتی اور مضبوطی پرزور دیتے ہوئے کہا کہ عورت کا کردار نظام بدلنے کے لیے بہت ضروری ہے ،عورت بیدار ہو تو معاشرہ بیدار ہو جاتا ہے عورت آگے بڑھے گی تو پوری قوم آگے بڑھے گی۔