منڈیکی گورائیہ:شادی کی تقریب میں ہو ائی فائرنگ ، ایک ملزم گرفتار
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتا رجبکہ دو فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع سلہوکے میں اعتزاز کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے ، پولیس نے چھاپہ مار کرایک ملزم عبدالخالق کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی دو ملزم پولیس کو چکما دیکرفرار ہوگئے ۔