ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیاگیا

ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیاگیا

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی تھانہ پھوکلیان کی پولیس ٹیم اہلخانہ نے یرغمال بنالی،سرکاری اسلحہ اورہتھکڑیاں بھی چھین لیں۔۔۔

پولیس اہلکاروں کی منت سماجت اور مقامی لوگوں کی مداخلت پرپولیس ٹیم کورہائی ملی، ڈرکے مارے پولیس اہلکارملزمان کیخلاف قانونی کارروائی بھی نہ کرسکے ،ڈی پی اوسیالکوٹ نے واقعہ کاعلم ہونے پرمحررتھانہ پھوکلیان سمیت پولیس ٹیم میں شامل اہلکاروں کوکلوزٹولائین کردیا۔ تھانہ پھوکلیان کے سب انسپکٹرارشداوراہلکاروں افضل ،وارث اور ڈرائیورزاہدنے موضع شاہ پورمیں منشیات فروشی کے ملزم آصف کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیاتوملزم کے اہلخانہ نے سب انسپکٹر سمیت پولیس ٹیم کویرغمال بنالیااورپولیس ٹیم سے اسلحہ اور ہتھکڑیاں بھی چھین لیں۔ بعدازاں پولیس ٹیم کی منت سماجت اورمقامی لوگوں کی مداخلت پرتمام اہلکاروں کورہائی نصیب ہوئی،ایس ایچ اوتھانہ پھوکلیان محمدریاض سمیت عملہ نے واقعہ چھپایااوریرغمال بنانے والے ملزمان کیخلاف بھی کارروائی سے ڈرتے رہے ، تاہم ڈی پی اوسیالکوٹ فیصل شہزادنے معاملہ علم میں آنے پرتھانہ پھوکلیان کے پولیس ٹیم میں شامل تمام اہلکاروں اورمحررالطاف کو کلوزٹولائن کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں