مسلح افواج کی قربانیاں قو م کیلئے با عث فخر:فردوس عاشق

مسلح افواج کی قربانیاں قو م کیلئے با عث فخر:فردوس عاشق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیورکنگ بانڈری سجیت گڑھ کے دورے پر انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے ۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں