تعلیمی اداروں میں طلبہ پینے کے صاف پانی سے محروم

تعلیمی اداروں میں طلبہ پینے کے صاف پانی سے محروم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گرمی کی شدت میں اضافے کے باوجود تعلیمی اداروں کے طلبہ صاف پانی سے محروم،گندا مرض صحت پانی پینے کے باعث طلبہ مہلک امرض میں مبتلا ہونے لگے ، رواں سال محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں سے پانی کے نمونے لے کر ٹیسٹ کئے تھے۔

جہاں ٹیسٹ کے دوران پانی گندا اور بدبو دار ہونے پر پرنسپلزکو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ہدایت کی تھی، لیکن تاحال حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث منظوری نہیں مل سکی ،پنجاب حکومت کی جانب سے ہر سال تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت کے لئے سالانہ کروڑوں کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبے کو نظراندازکر دیا جاتا ہے ، جس پر منصوبہ فائلوں میں دفن ہوکر رہ گیا ہے ، صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے والدین کا اعتمادبحال نہیں ہو سکے ، فنڈز جاری نہ ہونے پر درجنوں تعلیمی اداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت انتظام کرنا شروع کر دیا ہے ، تعلیمی اداروں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب نہ ہونے پر طلبہ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں ، جس پر بیمار ہونے کی وجہ سے غیر حاضری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں