قلعہ دیدار سنگھ:ٹیوب ویل سے پا نی پیتے نوجوان کرنٹ سے جاں بحق

قلعہ دیدار سنگھ:ٹیوب ویل سے  پا نی پیتے نوجوان کرنٹ سے جاں بحق

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار )ٹیوب ویل سے پانی پیتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ کوٹ آسائس کے رہائشی سلیم توحیدی کا جواں سالہ بیٹا صہیب کھیتوں سے واپس گھر آرہا تھا شدید گرمی اور پیاس کیوجہ سے گاؤں کے عقب میں لگی زرعی موٹر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگ گیا، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان چند سیکنڈ میں جان کی بازی ہار گیا ، نوجوان کی موت سے علاقہ کی فضا سوگوار رہی ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں