بنیان مرصوص سے ثابت ہو گیا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے :عدنان گجر
وزیر آباد (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری ترک منشیات کئیر سنٹر وانجمن فلاح نوجواناں عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص آپریشن نے ثابت کیا ۔۔
کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،پاک فوج کی جرات مندانہ کارروائی پیغام ہے کہ ہم امن پسند ضرور ہیں مگر کمزور نہیں ہیں، افواجِ پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ،افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ مہارت سے جو موثر اور کاری وار بھارتی بنئے کی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائی میں د ئیے اور بھارتی ڈرون اور انڈین طیارے مار گرائے وہ پوری قوم کیلئے فخر ہے ۔