الیکشن میں فارم 47والا ڈرامہ نہیں چلے گا :پیپلز پارٹی

الیکشن میں فارم 47والا ڈرامہ نہیں چلے گا :پیپلز پارٹی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، پی پی پی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے۔۔

 سمبڑیال میں پیپلزپارٹی کے امیداوار کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ امانت ہے ووٹ کو اہل امیدوار کے سپرد کر یں،حلقہ پی پی 52 سمبڑیال سے پیپلزپارٹی ضمنی انتخاب بھرپور طریقے سے لڑرہی ہے جس کے لئے زور و شور سے انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے ، الیکشن میں فارم 47 والا ڈرامہ نہیں چلنے دیں گے ، حلقہ کے عوام ووٹ دینے سے قبل پیپلزپارٹی کے حقیقی خدمات اور قربانیوں کو سامنے رکھیں۔ محلہ واٹر ورکس میں ملک برادران کی طر ف منعقد ہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم جون پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت کا دن ہوگا، پیپلزپارٹی مزدور، کسان، ہاری اور عام آدمی کے حقوق کی ترجمان پارٹی ہے اور جب بھی پیپلزپارٹی برسر اقتدار آئی ہے تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہیں اور پنشن دو گنا کی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں مزدور طبقہ خوشحال رہا ہے ، مہنگائی کنٹرول رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ذولفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی کو وفاق کی علامت کہا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اتحاد واتفاق سے تمام صوبوں کو آپس میں جوڑے رکھا ہے جبکہ بھارتی جارحیت پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کو بین الاقوامی میڈیا پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امتیاز صفدر وڑائچ ، چودھری اعجاز سماں، آصف بھاگٹ، پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 52 کے صوبائی نامزد امیدوار راحیل کامران چیمہ، پیپلزپارٹی سمبڑیال کے سٹی صدر احسن ظفر گھمن، سٹی جنرل سیکرٹری کاشف گجر، ملک شعیب صد یق ، ملک شبیر، ملک حق نواز شیخ شبیر سفیر، زوہیب مہر، راجہ افضال سمیت جیالے کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں