اعلیٰ سطح کے امتحانات کی تیاری ، فروغ تعلیم کے حوالے سے پروگرام
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مقامی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ کیلئے کون بنے گا لکھ پتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی پروفیسر شہریار چیمہ نے کی جو کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑی رقم (ڈیڑھ لاکھ)کا تعلیمی لحاظ سے پہلا مقابلہ تھا۔
جس کا مقصد سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ان کو پاکستان کے اعلیٰ سطح امتحانوں (سی ایس ایس،پی پی ایس)کیلئے تیار کرنا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان کی شخصی اور علمی گروتھ کرنا ہے ،پاکستان بھر سے مختلف یونیورسٹیز سے سٹوڈنٹس نے حصہ لیا،جن میں جامعہ پنجاب گوجرانوالہ،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،پنجاب یونیورسٹی لاہور،یونیورسٹی آف گجرات اور لا کالج گوجرانوالہ شامل ہیں۔مہمان خصوصی پروفیسر شہر بانو،چیئرمین (پیس ٹو لائف)وقاص احمد،عبدالرحمن مصطفائی اور محمد عثمان مصطفائی تھے ۔