بجلی چوری میں اضافہ ،پرانے گھریلو میٹرز کی تبدیلی شروع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت کے باعث گوجرانوالہ ریجن میں بجلی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ،گیپکو نے بڑے پیمانے پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں گھریلو پرانے میٹروں کی تبدیلی کا آغازکردیا۔
ایک ماہ کے اندر6 لاکھ سے زائد گھریلو پرانے میٹرزتبدیل کرنے کا ٹاسک افسروں کو دے دیا جبکہ گیپکو افسروں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف استغاثے تھانوں میں ارسال کرنا شروع کرد ئیے ، اسکے علاوہ گوجرانوالہ ڈویژن کے 21 فیڈروں میں بجلی چوری کی روک تھام میں بھی حکومتی ادارے ناکام ہیں جہاں ایک ماہ کے دوران 82 ہزار سے زائد بجلی کے میٹروں کی چیکنگ کی گئی ،اس دوران سینکڑوں ا فراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے تاہم گیپکونے بجلی چوری ،لائن لاسزکی روک تھام کیلئے پرانے اوربوسیدہ میٹروں کی تبدیلی کاآغازکردیا ہے ، پرانے ریل والے میٹرز ضبط کرکے نئے ٹیکنالوجی والے میٹرز کی تنصیب شروع کردی گئی۔